اسرائیلی فوج کے چھاپے، 11 فلسطینی زیرِ حراست

اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے  میں 11 فلسطینیوں  کو حراست میں لے لیا

1136480
اسرائیلی فوج کے چھاپے، 11 فلسطینی زیرِ حراست

اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے  میں 11 فلسطینیوں  کو حراست میں لے لیا ہے۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق دریائے اردن کے مختلف علاقوں میں رات  کے وقت مارے گئے چھاپوں کے دوران "دہشتگردی کی کاروائیوں میں ملوث  " ہونے کے دعوے کے ساتھ 11 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق زیرِ حراست افراد کو تفتیش کے لئے علاقے کے تھانے میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج ایک تواتر سے دریائے اردن کے مغربی کنارے اور  مشرقی القدس میں گھروں پر چھاپے مار کر مختلف بہانوں کے ساتھ فلسطینیوں کو حراست میں لیتی رہتی ہے۔



متعللقہ خبریں