فلسطینی مرکزی حکومت کے وزیر اعظم اپنے عہدے سے مستعفی

فلسطین تنظیم نجات کو یورپی یونین اور اقوام متحدہ فلسطینی شہریوں کے واحد سرکاری نمائندے کے طور پر تسلیم کرتی ہے

1135206
فلسطینی مرکزی حکومت کے وزیر اعظم اپنے عہدے سے مستعفی

الفتح تنظیم کی مرکزی کمیٹی کی جانب سے نئی حکومت کے قیام کے حوالے سے سفارشاتی فیصلہ کرنے کے بعد فلسطینی وزیراعظم رامی الا حماد اللہ نے اپنا استعفیٰ صدر محمود عباس کو پیش کر دیا ہے۔

حکومتِ فلسطین کے  ہفتہ وار اجلاس کے بعد ایک تحریری بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ وزیراعظم حماد اللہ  نے اپنا استعفیٰ پیش کردیا ہے تاہم وہ نئی حکومت کے قیام تک موجودہ انتظامیہ میں اپنے فرائض کو ادا کرتے رہیں گے۔

مقبوضہ دریائے اردن کے مغربی علاقے کے شہر راملہ میں صدر محمود عباس کی صدارت میں سرانجام پانے والے مرکزی کمیٹی کے اجلاس کے بعد جاری کردہ بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ نئی حکومت کے قیام اور بیک وقت فلسطین تنظیم نجات کے ماتحت گروہوں کے ساتھ اس موضوع کے حوالے سے صلاح مشورہ کرنے کی خاطر ایک نئی کمیٹی کی تشکیل کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ فلسطین تنظیم نجات کو یورپی یونین اور اقوام متحدہ فلسطینی شہریوں کے واحد سرکاری نمائندے کے طور پر تسلیم کرتی ہے۔ اس تنظیم کے اندر الفتح اور فلسطینی عوامی نجات محاذ سمیت فلسطین نجات محاذ، عرب محاذ اور فلسطینی عوامی پارٹی کی طرح کے گروپ شامل ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں