ایران کے جوہری معاہدے نے امریکہ کو دنیا میں تنہا کر دیا ہے

ایران نے جوہری معاہدے کے وقت قومی مفادات کے تحفظ  کو بالائے طاق اور حالات کے تقاضے کے مطابق  بہترین مؤقف کا مظاہرہ کیا تھا

1134419
ایران کے جوہری معاہدے نے امریکہ کو دنیا میں تنہا کر دیا ہے

ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف  کا کہنا ہے کہ  انہوں نے جوہری معاہدے کے وقت ممکنہ بہترین نکات  پر دستخط کیے تھے  جس نے امریکہ کو مشکلات سے دو چار کر دیا تھا۔

ایرانی قومی اسمبلی میں ممبران کے جوہری معاہدے کے بارے میں سوالات کے حوالے سے خطاب دینے والے ظریف  کا کہنا  تھا کہ امریکہ نے دنیا میں اپنے آپ کو تنہا کر دیا ہے۔

انہوں نے اس بات کا دفاع کیا کہ ایران نے جوہری معاہدے کے وقت قومی مفادات کے تحفظ  کو بالائے طاق اور حالات کے تقاضے کے مطابق  بہترین مؤقف کا مظاہرہ کیا تھا۔

ظریف نے بتایا کہ ایران نے اس معاہدے کے ذریعے امریکہ کو مشکلات سے دو چار کیا  ہے اور اسے دنیا میں تنہا بنا دیا ہے، یہ ملک اب اس تنہائی سے نجات پانے کے درپے  ہے۔

امریکہ کے جوہری معاہدے سمیت اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو، شمالی امریکہ  آزاد تجارتی معاہدے  NAFTA، پیسیفک پار شراکت داری اور پیرس موسمی معاہدے سے  علیحدگی اختیار کرنے کا ذکر کرتے ہوئے ایرانی وزیر نے کہا کہ "موجودہ انتظامیہ کو عالمی قوانین کا کوئی لحاظ نہیں "۔

 

 



متعللقہ خبریں