شام، غیر فوجی علاقے پر اسد اور ایرانی حمایت کے گروہوں کے حملے

حلب میں سول دفاعی تنظیم کے منیجر عمر حج عبیدہ کا کہنا  ہے کہ  ہاویر  نامی گاؤں پر شدید بمباری سے  2 شہری لقمہ اجل بن گئے تو چھ کو شدید  زخم آئے ہیں

1131644
شام، غیر فوجی علاقے پر اسد اور ایرانی حمایت کے گروہوں کے حملے

بشارالاسد انتظامیہ اور ایرانی حمایت کے  حامل دہشت  گرد گروہوں  کے "غیر فوجی  علاقے" کی سرحدوں کے اندر  واقع  ضلع حلب کے مغربی  محلوں پر حملوں میں  ایک  بچہ سمیت دو شہری ہلاک جبکہ 6 زخمی ہو گئے۔

انتظامیہ کی أفواج نے  غیر فوجی علاقے  کے جوار میں مخالفین کے محاذوں اور شہریوں بستیوں پر دن  بھر بمباری  جاری رکھی۔

حلب میں سول دفاعی تنظیم کے منیجر عمر حج عبیدہ کا کہنا  ہے کہ  ہاویر  نامی گاؤں پر شدید بمباری سے  2 شہری لقمہ اجل بن گئے تو چھ کو شدید  زخم آئے ہیں۔

شامی حقوق انسانی کے نیٹ ورک کی گزشتہ ماہ  کی رپورٹ میں  اعلان  کیا گیا تھا کہ ادلیب  میں اسد انتظامیہ کی قوتوں کے  حملوں میں سوچی مطابقت کے طے پانے والے  دن 17 ستمبر 2018 سے 24 دسمبر تک کے دورانیہ میں 6 خواتین اور  22 بچوں   سمیت 45 شہری ہلاک ہوئے ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں