عراق، کرکوک میں داعش کے دو بم حملے

کرکوک   کے دو مختلف مقامات پر دہشت گرد تنظیم داعش  کے حملوں میں حاشدی شابی کا ایک رکن اور عورت ہلاک ہو گئے

1125244
عراق، کرکوک میں داعش کے دو بم حملے

عراقی شہر کرکوک میں دہشت گرد تنظیم داعش کے دو حملوں میں ایک عورت سمیت 2 افراد ہلاک ہو گئے۔

کرکوک  سیکورٹی دفتر کے کیپٹن حامد الا عبیدی کا کہنا ہے کہ کرکوک   کے دو مختلف مقامات پر دہشت گرد تنظیم داعش  کے حملوں میں حاشدی شابی کا ایک رکن اور عورت ہلاک ہو گئے، جان بحق ہونے والی عورت  کے دو بچے  زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ شابی چیک پوسٹ  پر حملہ کرنے والے داعش کے دہشت گرد جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں  کامیاب ہوگئے  ہیں، ان حملوں کے بارے میں تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ دہشت گرد تنظیم داعش کرکوک کے جنوب مغربی شہروں صلاحدین اور دیالہ  کے جوار کے علاقوں میں اپنے ڈھیرے جما رہی ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں