امیر قطر کی امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات:اہم مسائل پر غور

امیر قطر شیخ  تمیم   بن حمد الثانی  نے  امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیئو  سے علاقائی و عالمی مسائل پر بات چیت کی

1124801
امیر قطر کی امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات:اہم مسائل پر غور

امیر قطر شیخ  تمیم   بن حمد الثانی  نے  امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیئو  سے علاقائی و عالمی مسائل پر بات چیت کی ۔

 قطری خبر ایجنسی کیو این اے  کے مطابق ،  یہ ملاقات دوہا  میں واقع  قصر البحر  میں  ہوئی جس میں  سلامتی ،دفاعی،اقتصادی اور  دیگر اہم معاملات پر غور کیا گیا ۔

  امیر قطر نے   ملک  میں  موجود العبید فوجی اڈے   پر امریکہ کے موثر کردار کو سراہا اور اس کا   شکریہ ادا کیا ۔

علاوہ ازیں ملاقات میں  خلیجی بحران ،مشرق وسطی میں قیام امن    کی کوششوں،فلسطین،افغانستان  اور شام   سمیت دہشتگردی کے معاملے بھی زیر غور آئے۔

 واضھ رہ ےکہ دوہا سے 30 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع العبید فوجی اڈے پر عالمی اتحادی قوتیں   تعینات ہیں  جس میں   10 ہزار سے زائد امریکی فوجی بھی شامل   ہیں۔

 قطر کے دورے کے بعد امریکی وزیر خارجہ  سعودی عرب روانہ ہو گئے۔

 



متعللقہ خبریں