امریکہ خواب دیکھنا چھوڑ دے،ایران کٹھ پتلی نہیں بنےگا:جواد ظریف

ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف  نے کہا ہے کہ    ا ُن کا ملک امریکہ کی کٹھ پتلی نہیں بنے گا  لہذا وہ ہم پر  حکم چلانے  کی کوشش نہ کرے

1123409
امریکہ خواب دیکھنا چھوڑ دے،ایران کٹھ پتلی نہیں بنےگا:جواد ظریف

  ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف  نے کہا ہے کہ    ا ُن کا ملک امریکہ کی کٹھ پتلی نہیں بنے گا  لہذا وہ ہم پر  حکم چلانے  کی کوشش نہ کرے۔

 جواد ظریف نے  امریکی ہم منصب مائیک پومپیئو کے  ایران سے متعلق بیانات کا جواب سوشل میڈیا پر  دیا ۔

 جواد ظریف نے کہا  کہ امریکہ جہاں اپنا قدم رکھتا ہے وہاں  انارکی،جبر اور نفرت بڑھ جاتی ہے ،امریکہ ہمیں  بھی  اپنی کٹھ پتلی بنانا چاہتا ہے مگر وہ یہ جان لے کہ ایران       کو زیرکرنا  مشکل ہے ۔

 ظریف نے مزید کہا کہ   امریکہ چاہتا ہے کہ ایران کو کھلونابنا کر وہ انسانی حقوق کے بہانے  پہلوی خاندان کا نظام  دوبارہ سے ایران میں رائج کر سکے  مگر  اس کا یہ منصوبہ کبھی کامیاب نہیں ہوگا  لہذا  امریکہ بہادر ہمیں بھول جائے تو  اچھا ہے ۔

 گزشتہ دنوں  مائیک  پومیئو نے  ایک بیان میں   ایران پر سخت پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دی تھی ۔



متعللقہ خبریں