اسرائیل کےلیے جاسوسی،45 فلسطینی پکڑے گئے

اسرائیل کی خصوصی فورس  کے   جنوبی غزہ کے شہر خان یونس کے  داخلے سے متعلق تفتیشی عمل کے دوران   45 فلسطینی،  اسرائیل کےلیے جاسوسی کے الزام میں پکڑ لیے

1122066
اسرائیل کےلیے جاسوسی،45 فلسطینی پکڑے گئے

   اسرائیل کی خصوصی فورس  کے   جنوبی غزہ کے شہر خان یونس کے  داخلے    سے متعلق تفتیشی عمل کے دوران   45 فلسطینی،  اسرائیل کےلیے جاسوسی کے الزام میں پکڑ لیے ۔

 حماس  سے متعلقہ وزارت داخلہ    نے  اس سلسلے میں اپنی ویب سائٹ  پر ان فلسطینیوں کے   اعتراف جرم   کی ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے ۔

 بتایا گیا ہے کہ   حفاظتی اداروں نے  گزشتہ سال ماہ نومبر میں ان فلسطینیوں کو پکڑا تھا  جن  کے خلاف تفتیش جاری ہے ۔

 حماس کی عسکری شاخ  الغسام بریگیڈ  نے واضح کیا تھا کہ   11 نومبر 2018 کو  اسرائیلی فوج سے وابستہ  ایک خصوصی ٹیم سول گاڑی  کے ذریعے غزہ میں داخل ہو چکی ہے   جن کی نشاندہی پر  حماس  کی فوج  سے اُن کی  جھڑپ  میں  7 فلسطینی شہید  اور 1 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گیا تھا ۔

 

 



متعللقہ خبریں