فلسطین، رفاح سرحدی چوکی کا نظم و نسق ایک بار پھر حماس کے ہاتھ میں

فلسطین کی مرکزی حکومت  کی جانب سے رفاح   کے کنٹرول سے دستبرادر ہونے کے فیصلے کےبعد  اس مقام کا نظم ونسق ایک بار پھر حماس  نے سنبھال لیا ہے

1120380
فلسطین، رفاح سرحدی چوکی کا نظم و نسق ایک بار پھر حماس کے ہاتھ میں

غزہ کی حماس انتظامیہ کی وزارتِ داخلہ نے  فلسطینی انتظامیہ کی جانب سے پیچھے ہٹنے کا فیصلہ کردہ رفاح سرحدی چوکی کے نظم و نسق کو دوبارہ  اپنے کنٹرول  میں لے لیا ہے۔

سرحدی  چوکی  کے مقامی ذرائع سے حاصل کردہ معلومات  کے مطابق  فلسطین کی مرکزی حکومت  کی جانب سے رفاح   کے کنٹرول سے دستبرادر ہونے کے فیصلے کےبعد  اس مقام کا نظم ونسق ایک بار پھر حماس  نے سنبھال لیا ہے۔

فلسطینی صدر ِ مملکت محمود عباس سے منسلک راملہ فلسطینی انتظامیہ  نے  کل شام غیر متوقع طور  پر  غزہ کا بیرونی دنیا سے رابطہ ہونے والی سرحدی  چوکیوں  سے اپنے ملازمین کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا تھا۔

غزہ کے کئی ایک فلسطینی گروہوں نے اس فیصلے کے ناقابل ِ قبول ہونے اور موجودہ  تقسیم کے عمل کو مزید تقویت ملنے کے تبصرے کرتے ہوئے اپنے اپنے رد عمل کا مظاہرہ کیا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں