اسرائیل نے لبنانی سرحد پر صفائی کا کام شروع کردیا ،دوسری سرنگ بھی تباہ کردی

اسرائیلی فوج نے لبنان سے منسلک اپنی سرحد میں ایک اور سرنگ کا  پتہ  لگایا ہے جو کہ لبنان سے اسرائیل میں حزب اللہ کے لوگوں کے داخلے کے لیے استعمال ہوتی تھی

1103673
اسرائیل نے لبنانی سرحد پر صفائی کا کام  شروع کردیا ،دوسری سرنگ بھی تباہ کردی

اسرائیل نے لبنان سے منسلک اپنی سرحد پر حزب اللہ کی دوسری سرنگ تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

خبر  کے مطابق، اسرائیلی فوج نے لبنان سے منسلک اپنی سرحد میں ایک اور سرنگ کا  پتہ  لگایا ہے جو کہ لبنان سے اسرائیل میں حزب اللہ کے لوگوں کے داخلے کے لیے استعمال ہوتی تھی۔

اسرائیل فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دھماکہ  خیز مواد نصب کرکے سرنگ کو تباہ کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ   یہ اس  ہفتے تباہ کی گئی  دوسری سرنگ ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ حزب اللہ نے سرنگ کے ذریعے اسرائیل میں داخل ہونے کی کوششیں جاری رکھی ہوئی ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ لبنانی سرحد کے نزدیک ایک ہفتے سے جاری تلاشی  کے  دوران حزب اللہ کی جانب سے بنائی گئی سرنگوں کو تباہ کیا جائے گا اور دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو بھی ختم کردیا جائے گا۔

تباہ ہونے والی سرنگیں دو میٹر چوڑی اور 200 میٹر طویل تھیں۔

 اسرائیل اور لبنان کی  سرحد 120 کلومیٹر طویل ہے اور اس علاقے میں مزید سرنگیں ملنے کا امکان موجود ہے ۔

 

 



متعللقہ خبریں