غزہ کی مشرقی سرحد پر مظاہرہ،درجنوں فلسطینی زخمی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی مشرقی سرحد پر گزشتہ روز تحریک حق واپسی کے لیے نکالے گئے مظاہروں کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے درجنوں فلسطینی زخمی ہوگئے

1102868
غزہ کی مشرقی سرحد پر مظاہرہ،درجنوں فلسطینی زخمی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی مشرقی سرحد پر گزشتہ روز تحریک حق واپسی کے لیے نکالے گئے مظاہروں کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے درجنوں فلسطینی زخمی ہوگئے۔

غزہ میں محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے گزشتہ  روز خراب موسم کے باوجود سینکڑوں فلسطینی سرحد پر جمع ہوئے اور اسرائیل کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

 اسرائیلی فوج نے فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر فائرنگ کی اور آنسوگیس  پھینکی ۔

 اسرائیلی فوج کے تشدد سے 33 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

خیال رہے کہ 30 مارچ 2018 سے غزہ کی سرحد پر جاری ہفتہ وار مظاہروں میں اسرائیلی فوج کے پر تشدد حملوں  کے نتیجے میں 175 فلسطینی شہید اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں