یمن امن مذاکرات :قیدیوں کے مشترکہ تبادلے کا فیصلہ

سویڈن میں یمنی امن مذاکرات میں فریقین قیدیوں کے تبادلے پر متفق ہو گئے ہیں جس کے نتیجے میں تقریباً پانچ ہزار قیدیوں کو رہا کیا جائے گا

1102069
یمن امن مذاکرات :قیدیوں کے مشترکہ تبادلے کا فیصلہ

سویڈن میں یمنی امن مذاکرات میں فریقین قیدیوں کے تبادلے پر متفق ہو گئے ہیں۔

 امدادی تنظیم ریڈ کراس کے مطابق اس طرح تقریباً پانچ ہزار قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔

اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی کے بقول۔ یہ امر اہم ہے کہ اس اجلاس کا آغاز ایک پرامید انداز میں ہوا ہے۔

 اس سے قبل میزبان ملک سویڈن کی وزیر خارجہ مارگوٹ والشٹروئم نے فریقین سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ یمن میں خون خرابے کا خاتمہ ممکن بنائیں۔

 اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرش نے بھی  اس فیصلے کا خیر مقدم کرتےہوئے  اسے  حوصلہ افزا٫ اقدام قرار دیاہے ۔

 یاد رہے کہ  سعودی حمایت یافتہ یمنی عسکری اتحاد اور ایرانی حمایت یافتہ باغیوں کی اس چار سالہ جنگ میں اب تک ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں