علی بونگو بقید حیات ہیں :مراکشی میڈیا

گابون کے صدر  علی بونگو     40 روز بعد منظر عام پر آ گئے ہیں جو کہ اس وقت مراکش کے شاہی اسپتال میں زیر علاج ہیں

1099910
علی بونگو بقید حیات ہیں :مراکشی میڈیا

گابون کے صدر  علی بونگو     40 روز بعد منظر عام پر آ گئے ہیں۔

 مراکشی  میڈیا ذرائع  کےمطابق ،  شاہ محمد ششم     نے رباط  کے شاہی اسپتال میں  29 نومبر کو  صدر بونگو  کی عیادت کی تھی  جس کی تصویر میڈیا  نے  شائع کر دی ہیں۔

 یاد رہے کہ سعودی عرب  میں     ایک سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کی غرض سے ریاض  کا دورہ   کرنے کے دوران یہ افواہیں گرم تھیں کہ وہ  انتقال کر گئے ہیں یا  فالج کا حملہ  ہو گیا ہے البتہ وہ بیمار ضرور تھے   جس کے بعد علی بونگو  کو  شاہ محمد ششم  کی دعوت پر   مراکش بلایا گیا  جہاں  ان کا علاج شاہی اسپتال میں کیا  جا رہا ہے۔



متعللقہ خبریں