غزہ:حماس اور اسرائیل جنگ بندی پر متفق

غزہ میں شدید جھڑپوں کے بعد فلسطینی تنظیم حماس نے اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے جو کہ مصر کی ثالثی سے ہوا ہے

1087290
غزہ:حماس اور اسرائیل جنگ بندی پر متفق

غزہ میں شدید جھڑپوں کے بعد فلسطینی تنظیم حماس نے اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے۔

یہ دو طرفہ معاہدہ مصر کی ثالثی کی وجہ سے طے پایا ہے۔

 قبل ازیں، ترکی نے بھی اسرائیل سے کہا تھا کہ وہ فوری طور پر غزہ پر حملے بند کر دے۔

 ترک صدارتی ترجمان ابراہیم قالین نے بین الاقوامی برادری کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ تازہ جھڑپیں ایک مکمل جنگ میں تبدیل ہو سکتی ہیں۔

 یاد رہے کہ  ان تازہ جھڑپوں کے نتیجے میں ایک اسرائیلی شہری اور 7 فلسطینی ہلاک ہوئے ہیں۔



متعللقہ خبریں