الحدیدہ میں سرکاری فوج کا آپریشن،حوثیوں کو بھاری نقصان کی اطلاعات

یمن کے ساحلی علاقے الحدیدہ میں سرکاری فوج نے ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے خلاف ایک بڑے آپریشن کا آغاز کر دیا ہے

1080445
الحدیدہ میں سرکاری فوج کا آپریشن،حوثیوں کو بھاری نقصان کی اطلاعات

یمن کے ساحلی علاقے الحدیدہ میں سرکاری فوج نے ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے خلاف ایک بڑے آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔

دوسری جانب مشرقی الحدیدہ میں سرکاری فوج اور باغیوں کے درمیان خون ریز جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔

خبر  کے مطابق مشرقی الحدیدہ میں سرکاری فوج اور باغیوں کے درمیان ایک دوسرے پر درمیانے اور بھاری ہتھیاروں سے حملے کیے جا رہے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ "16 کلو میٹر" نامی علاقے میں پیش قدمی کے بعد العمالقہ بریگیڈ کے حملوں میں متعدد  حوثی باغی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ یمن کی سرکاری فوج نے جمعرات اور جمعہ کے روز الحدیدہ  کے مختلف مقامات پر حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر وسیع پیمانے  پر بمباری کی جس  میں الحدیدہ کے جنوبی داخلے راستوں پر قائم باغیوں کے مراکز کو خاص طور پر نشانہ بنایا گیا۔


ٹیگز: #یمن , #حوثی

متعللقہ خبریں