ایران: شدید بارشیں اور سیلاب، ہلاکتوں کی تعداد 8 تک پہنچ گئی

ایران میں جمعہ کے روز سے جاری شدید بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب  کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 8 تک پہنچ گئی

1063906
ایران: شدید بارشیں اور سیلاب، ہلاکتوں کی تعداد 8 تک پہنچ گئی

ایران میں جمعہ کے روز سے جاری شدید بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب  کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 8 تک پہنچ گئی ہے۔

اطلاع کے مطابق ملک کے شمال میں مزندران، گیلان، گلستان، اصفہان، یزد اور شمالی خراسان  کے صوبوں سے منسلک کُرد کھوئے، علی آباد، گُرگان، رامسیر، بندر گیز، طالش ، رود سیر اور نوشہر  سمیت 37 اضلاع میں دو روز سے جاری شدید بارشوں  اور سیلاب  میں کثیر تعداد میں رہائشی مقامات زیر آب آ گئے ہیں۔

ایران ہلال احمر کے سربراہ مرتضیٰ سلیمی نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سیلاب سے سب سے زیادہ متاثرہ  شمالی صوبے مزندران  میں 5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

سلیمی نے کہا ہے کہ علاقے میں بھیجی جانے والی تلاش و بچاو کی ٹیموں  نے سیلاب میں محصور رہ جانے والے 2 ہزار 679 افراد  تک رسائی حاصل کر لی ہے اور 675 افراد پر مشتمل امدادی ٹیمیں امدادی کاروائیوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ایرانی کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی "مہر" کے مطابق صوبہ مزندران سے منسلک شہر 'نوشہر' میں شدید بارشوں کی وجہ سے تاریخی پُل "مشلق" بیٹھ گیا ہے۔

پُل بیٹھنے کے نتیجے میں2 گاڑیاں دریا میں گر گئی ہیں۔

دوسری طرف صوبہ گیلان کے شہر طالش میں 6 افراد  کے ساتھ ایک گاڑی  دریائےحاوق  میں گِر گئی۔

گاڑی میں سوار 6 افراد میں سے 3 ہلاک ہو گئے ہیں، 2 افراد کو امدادی ٹیموں نے بچا لیا ہے جبکہ ایک شخص سیلابی ریلے کی زد میں آ کر لاپتہ ہو گیا ہے۔



متعللقہ خبریں