اسرائیلی فوج کی فائرنگ،1 فلسطینی لڑکا شہید

اسرائیلی فوجیوں نے غزہ کے سرحدی علاقے میں ایک گز رگاہ کے نزدیک احتجاجی مظاہرے میں شریک ایک فلسطینی لڑکے کو گولی مار کر شہید کردیا ہے

1061998
اسرائیلی فوج کی فائرنگ،1 فلسطینی لڑکا شہید

اسرائیلی فوجیوں نے غزہ کے سرحدی علاقے میں ایک گز رگاہ کے نزدیک احتجاجی مظاہرے میں شریک ایک فلسطینی لڑکے کو گولی مار کر شہید کردیا ہے۔

غزہ میں فلسطینی وزارت ِ صحت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایریز کی سرحد پر تعینات اسرائیلی فوجیوں نے گزشتہ روز  اس پندرہ سالہ فلسطینی لڑکے کو سر میں گولی ماری تھی۔

 لڑکے  کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ اپنے زخموں کی تاب نہ لا کر اپنے خالق ِ حقیقی سے جا ملا ۔

اسرائیل اور غزہ کے درمیان واقع سرحدی علاقے میں  گزشتہ روز  ہزاروں فلسطینیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا تھا۔

وہ اسرائیل اور مصر سے غزہ کی ناکا بندی ختم کرنے کا مطالبہ کررہے تھے۔

واضح رہے کہ غزہ کے مکین اسرائیل کی سرحدی باڑ کے نزدیک 30مارچ سے احتجاجی مظاہرے کررہے ہیں جس میں اب تک  190 سے زائد  فلسطینی  شہید ہو چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں