"یہودی قومیت" کا قانون منظور،مقبوضۃعلاقوں میں مکمل ہڑتال

اسرائیلی  پارلیمان  کینسیٹ کی جانب سے رواں سال منظور کردہ نام نہاد یہودی قومیت کے قانون کے خلاف گزشتہ روز  مقبوضہ مغربی کنارے اور اندرون فلسطین میں مکمل ہڑتال کی گئی

1060623
"یہودی قومیت" کا قانون منظور،مقبوضۃعلاقوں میں مکمل ہڑتال

اسرائیلی  پارلیمان  کینسیٹ کی جانب سے رواں سال منظور کردہ نام نہاد یہودی قومیت کے قانون کے خلاف گزشتہ روز  مقبوضہ مغربی کنارے اور اندرون فلسطین میں مکمل ہڑتال کی گئی۔

 ہڑتال کے موقع پرتعلیمی اور کاروباری ادارے بند رہے اور سڑکوں پر آمدورفت  نہ ہونے کے برابر تھی۔

خیال رہے کہ اسرائیل نے چند ماہ قبل ایک نیا قانون منظور کیا تھا جس کے تحت صہیونی ریاست کو پوری دنیا کے یہودیوں کا "قومی وطن" قرار دیا گیا تھا۔

فلسطینی عوام اور عالمی سطح پر اسرائیل کے اس متنازع قانون کے خلاف سخت احتجاج کیا گیاْ

خبر  کے  مطابق ، عرب لیگ نے بھی اس ہڑتال  کی حمایت کی ہے ۔

ناقدین اور انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ "یہودی قومیت" کا قانون صہیونی ریاست کو نسل پرست بنانے کی طرف ایک نئی پیش رفت ثابت ہوگا اور اس قانون پر عمل داری سے اسرائیل میں آباد غیر یہودی اقوام کے بنیادی حقوق پامال کرنے کی راہ ہموار ہوگی۔

تاہم، اسرائیلی حکومت کا موقف ہے کہ وہ موجودہ اسرائیلی تشخص کو بحال کرنے کے لیے اس قانون کی منظوری تک پہنچی ہے  ۔



متعللقہ خبریں