عراق: قومی اسمبلی صدر کا انتخاب کرنے میں ناکام رہی

عراق کی قومی اسمبلی کرد سیاسی پارٹیوں کے درمیان "واحد امیدوار" کے معاملے میں عدم مفاہمت کی وجہ سے کل صدر کا انتخاب کرنے میں ناکام رہی ہے

1060578
عراق: قومی اسمبلی صدر کا انتخاب کرنے میں ناکام رہی

عراق کی قومی اسمبلی کرد سیاسی پارٹیوں کے درمیان "واحد امیدوار" کے معاملے میں عدم مفاہمت کی وجہ سے کل صدر کا انتخاب کرنے میں ناکام رہی ہے۔

عراقی کرد علاقائی انتظامیہ کے سابق وزیر اعظم برھم صالح کو کرد علاقائی انتظامیہ کی طرف سے امیدوار پیش کیا گیا جبکہ مسعود بارزانی کی زیر قیادت  کرد ڈیموکریٹ پارٹی  KDP نے فواد حسین کو صدارتی امیدوار کھڑا کیا۔

مشترکہ امیدوار پر مفاہمت نہ ہونے کی صورت میں دونوں پارٹیوں  نے اپنا اپنا امیدوار کھڑا کیا۔

صدر کا انتخاب آج کے لئے ملتوی کر دیا گیا تھا۔

عراقی سیاسی گروپوں  کے درمیان سال 2003 میں طے پانے والے غیر سرکاری سمجھوتے کی رُو سے صدر کا انتخاب کردوں سے، وزیر اعظم کا انتخاب شعیوں سے اور اسمبلی اسپیکر کا انتخاب سنیّوں سے کیا جاتا ہے۔



متعللقہ خبریں