ایران کے صدرحسن روحانی  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات  کی کوئی خواہش نہیں رکھتے

امریکہ کے وزیر خارجہ  مائک  پمپیو   نے ایک ٹیلی ویژن چینل   کے پروگرام   میں   صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے یا پھر ان کے صدر روحانی سے ملاقات   کے لیے تیار ہونے سے آگاہ کیا  ہے

1056363
ایران کے صدرحسن روحانی  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات  کی کوئی خواہش نہیں رکھتے

ایران کے صدرحسن روحانی   امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات  کی کوئی خواہش نہیں رکھتے ہیں۔

امریکہ کے وزیر خارجہ  مائک  پمپیو   نے ایک ٹیلی ویژن چینل   کے پروگرام   میں   صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے یا پھر ان کے صدر روحانی سے ملاقات   کے لیے تیار ہونے سے آگاہ کیا  ہے  لیکن  ایران کے صدر حسن روحانی نے گزشتہ روز امریکی ٹی وی چینل این بی سی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا  کہ ٹرمپ کے ساتھ دورہ نیویارک میں ملاقات نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی طور پر امریکی صدر نے اس قسم کی ملاقات کے لئےحالات سازگار نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ   اگر ٹرمپ مذاکرات،گفتگو اور تعلقات کے فروغ میں دلچسپی رکھتے ہیں تو انھیں چاہئیے کہ دھونس و دھمکی اور پابندیوں سے اجتناب کریں۔ انہوں نے کہا کہ جب ایک  ملک دوسرے ملک کے خلاف  ہر قسم کے اقدامات کرتا ہے تو اس سے واضح ہوتا ہے کہ وہ مسائل کو حل کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتا۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ امریکہ نے غیر قانونی طور پر جوہری معاہدے سے نکل کر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 2231 کی خلاف ورزی کی، انہوں نے کہا کہ جب تک 5 ممالک کی جانب سے جوہری معاہدے میں ایران کے مفادات کو تحفظ حاصل رہے گا اس وقت تک جوہری معاہدے سے نہیں نکلیں گے۔



متعللقہ خبریں