عراق، پولیس بس سڑک پر نصب پھٹنے سے تباہ

رکوک  ۔بغداد شاہراہ پر  داعش دہشت گرد تنظیم کی جانب سے  پہلے سے نصب کردہ  دھماکہ خیز مواد  پولیس بس کے گزر کے وقت دھماکے سے پھٹ گیا

1052306
عراق، پولیس بس سڑک  پر نصب پھٹنے سے تباہ

عراق  میں ایک پولیس  بس کے گزر کے وقت  سڑک پر نصب بم کے پھٹنے سے ایک پولیس اہلکار سمیت دو افراد ہلاک جبکہ 15 پولیس  اہلکار زخمی ہو گئے۔

کیپٹن حامد الا عبیدی   نے بتایا ہے کہ کرکوک  ۔بغداد شاہراہ پر  داعش دہشت گرد تنظیم کی جانب سے  پہلے سے نصب کردہ  دھماکہ خیز مواد  پولیس بس کے گزر کے وقت دھماکے سے پھٹ گیا۔

عبیدی کا کہنا  ہے کہ اس دھماکے سے   بس پر سوار  ایک اہلکار اور ایک  راہگیرہلاک  ہو گیا ۔

واضح رہے کہ عراق میں سیکورٹی قوتوں کی جانب سے "موت  کی تکون " کے نام سے منسوب کردہ کرکوک ۔ صلاحدین ۔ دیالہ  صوبوں کے درمیان  دہشت گرد تنظیم  داعش  گاہے بگاہے  شہریوں اور سیکورٹی قوتوں  پر حملے کرتی رہتی ہے۔

خیال رہے کہ  عراقی وزیر اعظم حیدر الاعبدادی نے دسمبر 2017 میں دہشت گرد تنظیم داعش  کے عراق سے فوجی وجود کے خاتمے کا اعلان  کیا تھا۔

 


 



متعللقہ خبریں