اسپتالوں کےلیے امریکی امداد کا بند ہونا قابل مذمت ہے: فلسطین

امریکی محکمہ خارجہ کے حکام کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایات کی روشنی میں فلسطینی اسپتالوں کو فراہم کی جانے والی ڈھائی کروڑ ڈالر کی رقم اب اپنے قومی مفادات کے تحت خرچ کی جائے گی

1045934
اسپتالوں کےلیے امریکی امداد کا بند ہونا قابل مذمت ہے: فلسطین

امریکی محکمہ خارجہ کے حکام کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایات کی روشنی میں فلسطینی اسپتالوں کو فراہم کی جانے والی ڈھائی کروڑ ڈالر کی رقم اب اپنے قومی مفادات کے تحت خرچ کی جائے گی۔

یاد رہے کہ رواں سال کے ابتدا میں ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطین کو دی جانے والی امریکی امداد پر نظرثانی کا اعلان کیا تھا۔

ٹرمپ انتظامیہ کا گزشتہ ماہ کہنا تھا کہ وہ مغربی کنارے اور غزہ کے لیے اقتصادی  ترقیاتی  فنڈ کی مد میں دیے جانے والے 200 ملین ڈالر پر بھی نظرثانی پر غور کر رہے ہیں۔   

دوسری جانب فلسطین کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسپتالوں کی امداد کی کٹوتی فلسطین  کے مسئلے  کو نقصان پہنچانے کا حصہ ہے اور امریکی اقدام سے ہزاروں فلسطینیوں کی زندگیاں اور وہاں کام کرنے والے ملازمین کا روزگار خطرے میں پڑ جائے گا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے امداد کی کٹوتی بلاجواز، غیر انسانی اور اور غیر اخلاقی اقدام ہے جبکہ امریکہ نے فلسطینیوں کے خلاف تمام حدیں عبور کرلی ہیں۔



متعللقہ خبریں