ادلیب میں کسی بڑے حملے کا سد باب کرنے کے لیے ترکی اور روس اقدامات اٹھائیں

فرانس: ہم روس اور ترکی سے شامی علاقے ادلیب  میں پر تشدد واقعات میں گراوٹ لانے والے اقدامات کو برقرار رکھنے کی اپیل کرتے ہیں

1042665
ادلیب میں کسی بڑے حملے کا سد باب کرنے  کے لیے ترکی اور روس اقدامات اٹھائیں

فرانس   نے روس اور ترکی سے ادلیب کے حوالے سے اپیل کی ہے۔

فرانسیسی وزارت خارجہ کے ترجمان اگنیس وون در مہل   کا کہنا ہے کہ "ہم روس اور ترکی سے شامی علاقے ادلیب  میں پر تشدد واقعات میں گراوٹ لانے والے اقدامات کو برقرار رکھنے کی اپیل کرتے ہیں۔"

ترجمان نے کہا کہ ہم  شام میں وسیع  البنیاد، قابل اعتماد و دوام کسی حل کی تلاش کے لیے شامی   بحران کے بنیادی اداکاروں سمیت  ان دونوں ملکوں کے ساتھ قریبی روابط کو جاری رکھیں گے۔

ادلیب کی تازہ صورتحال  کے بارے میں تحریری اعلان جاری کرنے والے مہل نے اپنے جائزے پیش کرتے ہوئے  کہا کہ"فرانس، شامی انتظامیہ اور اتحادیوں کی جانب سے ادلیب میں کسی ممکنہ وسیع پیمانے کے حملے   کے معاملے میں خدشات رکھتا ہے،    یہاں پر کسی حملے کے نتائج  کافی بھاری  ہوں گے اور اس سے  کسی نئے انسانی المیہ کو جنم  ملے گا۔ "

ان کا کہنا ہے کہ ادلیب  میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا خطرہ موجود ہے،  بعض لوگ اسد انتظامیہ کے شامی عوام کو ہدف بناتے ہوئے کیمیائی ہتھیار ادستعمال نہ کرنے کی طرح کی افواہیں پھیلا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ فرانس کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے حوالے سے اپنی سرخ پٹی پر برقرار رہے گا اور اموات کا موجب بننے والے موذی ہتھیاروں کےاستعمال کا ثبوت ملنے پر یہ ضرور کاروائی کرے گا۔

 

 



متعللقہ خبریں