یمن میں شہریوں کے نقصان کا ازالہ کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے، امریکہ

شہریوں اور عوامی مقامات کو نقصان  پہنچانے والے حملوں کے حوالے سے تحقیقات  کرانا ایک لازمی فعل ہے

1042033
یمن میں شہریوں کے نقصان کا ازالہ کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے، امریکہ

 

متحدہ امریکہ نے اطلاع دی ہے کہ سعودی عرب کی قیادت  کے اتحادکی جانب سے یمنی شہر صدا میں حملے  میں شہریوں کو ہدف بنائے جانے کے حوالے سے  افراد کو ذمہ دار ٹہرائے جانے کے اعلان  کا  خیر مقدم کیا ہے۔

امریکی دفترِ خارجہ کی ترجمان ہیتھر نوریٹ نے اس موضوع کے حوالے سے ایک تحریری اعلان  میں کہا ہے کہ امریکہ،  سعودی قیادت  کے اتحاد کی جانب  سے جاری کردہ اعلان میں 'غلطی سر زد کرنے والوں کو ذمہ دار ٹہرانے ' اور ہلاک شدگان کے لواحقین کو ہرجانہ ادا  کرنے   کے فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہے۔

 نوریٹ کا کہنا ہے کہ"ہم  تمام تر طرفین کو جنگی اصولوں پر کا ربند رہنے کی اپیل  کرتے ہیں، شہریوں اور عوامی مقامات کو نقصان  پہنچانے والے حملوں کے حوالے سے تحقیقات  کرانا ایک لازمی فعل ہے۔ یمنی عوام کو مزید نقصان نہ پہنچانے کے  لیے طرفین کو سیاسی حل تلاش کرنا چاہیے، ان کو کسی تعمیری اور نیک نیتی پر مبنی  مؤقف کا مظاہرہ کرتے  ہوئے ملک میں امن و استحکام  کے قیام کی کوششیں صرف کرنی چاہییں۔

 

 



متعللقہ خبریں