عراق : مذاکرات رنگ لاگئے،نیا پارلیمانی اتحاد قائم

عراق میں نئی حکومت کی تشکیل کے لیے طویل  مذاکرات کے بعد ’سائرون‘ گروپ کی قیادت میں ایک نیا پارلیمانی اتحاد قائم کیا گیا ہے

1041765
عراق : مذاکرات رنگ لاگئے،نیا پارلیمانی اتحاد قائم

عراق میں نئی حکومت کی تشکیل کے لیے طویل  مذاکرات کے بعد ’سائرون‘ گروپ کی قیادت میں ایک نیا پارلیمانی اتحاد قائم کیا گیا ہے۔

خبر کے مطابق، نئے پارلیمانی اتحاد میں شامل ہونےوالے ارکان پارلیمنٹ کی تعداد 177 ہوگئی ہے۔

قبل ازیں نئے پارلیمانی اتحاد کی طرف سے ایک غیر رسمی بیان جاری کیا گیا تھا جس پر اتحاد میں شامل ہونے والے تمام گروپوں کے رہنماؤں کے دستخط ثبت نہیں تھے۔

شیعہ مذہبی رہ نما مقتدیٰ الصدر اور وزیراعظم حیدر العبادی کی جماعت پر مشتمل یہ سب سے بڑا پارلیمانی اتحاد ہے۔

خیال رہے کہ عراق میں مئی میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے بعد حکومت سازی کے لیے مختلف پارلیمانی جماعتوں کےدرمیان اتحاد کی تشکیل پر بات چیت چلتی رہی ہے تاہم، اس میں پیش رفت نہ ہونے کے باعث حکومت سازی کاعمل تعطل کا شکار رہا ہے۔

 نئے پارلیمانی اتحاد میں مقتدیٰ الصدر کا سائرون، حیدر العبادی کا ’النصر اتحاد‘عمار الحکیم کا الحکمہ،نائب صدر ایاد علاوی کا ن قومی اتحاد، بدر ہادی العامری کا فتح  اتحاد اور سابق وزیراعظم نوری المالکی کا ’دولۃ القانون ‘ سمیت کئی دوسرے گروپ شامل ہیں۔



متعللقہ خبریں