لیبیا میں ا یک جیل سے 400 کے قریب قیدی فرار ہونے  میں کامیاب

حکام کے مطابق قیدیوں نےعین زارا نامی جیل کے دورازے کو زبردستی کھلوایا اور جیل کے گارڈ انہیں روکنے میں ناکام ہو گئے

1042354
لیبیا  میں ا یک جیل سے 400 کے قریب قیدی فرار ہونے  میں کامیاب

لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کی ایک جیل سے 400 کے قریب قیدی فرار ہونے  میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

طرابلس میں ہونے والی جھڑپوں  اور انتشار کی وجہ سے   چار سو کے لگ بھگ قیدی فرار ہونے می۸ں کامیاب ہوئے ہیں۔

حکام کے مطابق قیدیوں نےعین زارا نامی جیل کے دورازے کو زبردستی کھلوایا اور جیل کے گارڈ انہیں روکنے میں ناکام ہو گئے۔

یہ قیدی جیل کے قریب دو متحارب گروپوں کے درمیان جھڑپوں کے سبب پیدا ہونے والی افراتفری کا فائدہ اٹھا کر گزشتہ روز فرار ہوئے۔

یہ جیل طرابلس کے جنوبی حصے میں واقع ہے جہاں متحارب گروپوں کے درمیان گزشتہ ایک ہفتے سے شدید جھڑپیں جاری ہیں۔



متعللقہ خبریں