ادلیب کے مسئلے کو حل کرنا ایک آسان کام نہیں، ایرانی وزارت خارجہ

مسئلہ شام کو  محض ایک اجلاس کے ذریعے حل کیے جا سکنے کی سوچ غیر منطقی ہے

1042208
ادلیب کے مسئلے کو حل کرنا ایک آسان کام نہیں، ایرانی وزارت خارجہ

ایرانی وزیر خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی کا کہنا ہے کہ شامی شہر ادلیب کے مسئلے کا حل کافی پیچیدہ ہے اور کسی واحد اجلاس سے کسی نتیجے تک پہنچنا ناممکن ہے۔

قاسمی نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں   کہا ہے کہ ادلیب کے معاملے کو حل کرنا آسان ثابت نہیں  ہو گا، کیونکہ یہ مقام مخالف گروہوں کا  آخر ی ٹھکانہ ہے۔

پریس بریفنگ میں انادولو ایجنسی کے اس موضوع کے حوالے سے سوالات کا بھی جواب دینے والے قاسمی نے بتایا کہ مسئلہ شام کو  محض ایک اجلاس کے ذریعے حل کیے جا سکنے کی سوچ غیر منطقی ہے، ترکی اور روس کی شراکت سے 7 ستمبر کو تہران میں منعقد  ہونے والاشام اجلاس اس ملک میں امن و سلامتی کے ماحول کو مزید ایک قدم آگے لیجانے میں معاون ثابت  ہو سکتا ہے۔

جوہری معاہدے کے تحفظ کے معاملے کا بھی ذکر نے والے قاسمی نے بتایا کہ یورپی مملکتوں کی جانب سے مذکورہ معاہدے کے تحفظ کے  لیے ایران کو پیش کردہ تجاویز  پر غور کیا جا رہا ہے۔

 



متعللقہ خبریں