ہم شام میں اسد انتظامیہ اور ایران کے ٹھکانوں کو نشانہ بنائیں گے: نیتان یاہو

اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو کی دھمکی، ہم شام میں اسد انتظامیہ اور ایران کے ٹھکانوں کو نشانہ بنائیں گے

1040155
ہم شام میں اسد انتظامیہ اور ایران کے ٹھکانوں کو نشانہ بنائیں گے: نیتان یاہو

اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو نے دھمکی دی ہے کہ ہم شام میں اسد انتظامیہ اور ایران کے ٹھکانوں کو نشانہ بنائیں گے۔

اسرائیلی روزنامے یڈیوٹ آہرانوٹ کی خبر کے مطابق وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو نے ڈومینا جوہری ری ایکٹر  کو سابق صدر شمعون پریز کا نام دئیے  جانے کی وجہ سے منعقدہ سرکاری تقریب میں شرکت کی  اور اپنے خطاب میں اسد انتظامیہ اور تہران انتظامیہ  کے درمیان طے پانے والے فوجی تعاون کے سمجھوتے کے بارے میں بات کی۔

نیتان یاہو نے کہا کہ شام اور ایران کے درمیان  کوئی بھی سمجھوتہ  اور کوئی بھی خطرہ ہمارے راستے میں حائل نہیں ہو سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج،ایران کی طرف سے شام میں افواج اور  جدید اسلحہ سسٹموں کی تعیناتی کے خلاف، مضبوط اور پُر عزم شکل میں کام کرنا جاری رکھے گی۔

واضح رہے کہ ایران کے وزیر دفاع  امیر خاتمی نے گذشتہ ہفتے دمشق کا دورہ کیا اور دونوں ملکوں کے درمیان فوجی تعاون  کے سمجھوتے پر دستخط کئے تھے۔

ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق  خاتمی نے کہا تھا کہ مذکورہ سمجھوتہ ایران کی شام میں موجودگی  کے دوام کو یقینی بنائے گا۔



متعللقہ خبریں