ایران میں زلزلہ،1 شخص ہلاک سینکڑوں زخمی

ایران کے شہر كرمانشاه کے قریب آنے والے زلزلے سے ایک شخص کی موت ہو گئی اور 219 دیگر زخمی ہو گئے

1037659
ایران میں زلزلہ،1 شخص ہلاک سینکڑوں زخمی

ایران کے شہر كرمانشاه کے قریب آنے والے زلزلے سے ایک شخص کی موت ہو گئی اور 219 دیگر زخمی ہو گئے۔

 زلزلے کی شدت ریختر پیمانہ پر 5.9 درج کی گئی۔

خبر کے مطابق ،كرمانشاه کے شمال مشرقی میں واقع شہر تازہ آباد میں کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔

یہاں زلزلے کے دو جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت ریختر پیمانہ پر 3.0 سے زیادہ درج کی گئی۔

 امریکی محکمہ ارضیات  کا کہنا ہے کہ ایران میں كرمانشاه شہر کے شمال مغرب میں تقریباً 88 کلومیٹر دور آنے والے زلزلے کی شدت ریختر پیمانہ پر 6.1 درج کی گئی ہے۔



متعللقہ خبریں