سعودی فضائیہ نے یمن سے داغا میزائل حملہ ناکام بنا دیا

سعودی عرب کی فضائیہ نے گزشتہ شام یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے داغا گیا ایک بیلسٹک میزائل سرحدی شہر جازان میں ہدف تک پہنچنے سے قبل مار گرایا

1037017
سعودی فضائیہ نے یمن سے داغا میزائل حملہ ناکام بنا دیا

سعودی عرب کی فضائیہ نے گزشتہ شام یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے داغا گیا ایک بیلسٹک میزائل سرحدی شہر جازان میں ہدف تک پہنچنے سے قبل مار گرایا۔

عرب اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ سعودی عرب کے مقامی وقت کے مطابق رات نو بج کر پانچ منٹ پر یمن سے ایک بیلسٹک میزائل جازان شہر پرداغا گیا تاہم سعودی دفاع قوت  نے فوری کارروائی کرتے ہوئے میزائل مار گرایا۔

اس واقعے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

یمن میں آئینی حکومت کی مدد کے لیے قائم عرب اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ حوثیوں کی طرف سے سعودی عرب میں شہری آبادی کو دانستہ طورپر نشانہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

 ان کا کہنا ہے کہ حوثی سعودی عرب پر بیلسٹک میزائل حملے جاری رکھ کر اقوام متحدہ کی قراردادوں 2231 اور 2216 کی مسلسل خلاف ورزی کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ حوثی باغی گزشتہ کئی ماہ سے سعودی عرب پرمسلسل بیلسٹک میزائل حملے کر رہے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں