اسرائیل نے قبلہ اول کے داخلی دروازوں پر قفل ڈال دیے

فلسطینی مظاہرین کے خلاف اسرائیل قوتوں نے ہمیشہ کی طرح سخت گیر مداخلت کی

1034807
اسرائیل نے قبلہ اول کے داخلی دروازوں پر قفل ڈال دیے

اسرائیل کے  مظالم کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

فلسطینیوں کے 21 ویں عظیم واپسی مارچ  کے خلاف سخت مداخلت کرنے والے اسرائیلی فوجیوں نے 2 فلسطینیوں کو شہید اور 9 کو زخمی کر ڈالا ہے۔

اسرائیلی فوجیوں نے مسجد ِ اقصی ٰ کے تمام داخلی دروازے بند کر دیے  جس پر فلسطینی شہریوں نے  احتجاجی مظاہرہ کیا۔  اس کا جواب اسرائیلی قوتوں نے سخت گیر مداخلت سے دیا۔

مظاہرین کو منتشر کرنے والی پولیس  نے پرانے شہر  میں ساؤنڈ بموں کا استعمال کیا۔

اُدھر صدر ِ فلسطین محمود عباس نے مسجد اقصی کو عبادت کے لیے بند کیے جانے پر ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا۔

جاری کردہ اعلامیہ میں اسرائیل  سے "حالات کے مزید بگڑنے  کا سدِ باب کرنے  کے لیے " مسجد ِ اقصیٰ کے دروازے کھولنے کی درخواست کی ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ "مشرقی القدس  اور مسجدِ  اقصی ہماری سرخ پٹی ہیں۔  ان کے بغیر علاقے میں امن و امان کا قیام ناممکن ہے۔"

دوسری جانب اردن نے  قبلہ اول کو بند کرنے اور القدس کے اسلامی اوقات کے  کارکنان کو وہاں سے نکالنے کی مذمت کی ہے۔



متعللقہ خبریں