شام؛ فضائی حملوں میں درجنوں افراد ہلاک

شام میں مخالفین کے زیر قبضہ  حما، ادلب اور  حلب میں گزشتہ  روز  فضائی حملوں میں متعدد افراد ہلاک ہو گئے ہیں

1030306
شام؛ فضائی حملوں میں درجنوں افراد ہلاک

شام میں مخالفین کے زیر قبضہ  حما، ادلب اور  حلب میں گزشتہ  روز  فضائی حملوں میں متعدد افراد ہلاک ہو گئے۔

برطانیہ میں واقع شامی انسانی  حقوق کی تنظیم نے بتایا کہ حما ، ادلب اور  حلب  شہروں  میں ہیلی کاپٹروں اور لڑاکا طیاروں نے کئی حملے کئے جس  میں 29 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

شمالی حما کے باغی لیڈر ابو البر الحماوی نے بتایا کہ اریم الكبریٰ کے مغربی شہر  حلب  میں ہوائی حملوں کی وجہ سے قتل عام ہوا ہے جبکہ فضائی حملوں میں یہاں کم از کم 20 افراد ہلاک ہو گئے  ہیں مگر  انسانی حقوق کی تنظیم  کے مطابق ان  حملوں میں 29افراد ہلاک ہو ئے ہیں۔

 شام کی فوج نے  گزشتہ جمعرات  کو ادلب میں پمفلٹ گرا کر لوگوں سے سرکاری قانون کو اپنانے کی اپیل کی تھی اور کہا تھا کہ سات سال سے جاری جنگ خاتمے کے دہانے پر ہے۔



متعللقہ خبریں