شام خصوصی فوج تیار کر چکا ہے،ملکی دفاع کےلیے تیار ہیں: اسرائیل

اسرائیلی وزیر دفاع  آویگاڈور لائبیرمین نے کہا ہے کہ اسد انتظامیہ نے  ایک خصوصی فوج  تیار کی ہے   جس کی  پیشہ وارانہ مہارت کا ڈنکا بجایا جا رہا ہے لہذا ہم  کسی منفی صورت حال سے نمٹنے کےلیے  بالکل تیار ہیں

1027872
شام خصوصی فوج تیار کر چکا ہے،ملکی دفاع کےلیے تیار ہیں: اسرائیل

اسرائیلی وزیر دفاع  آویگڈور لائبیرمین نے  کہا ہے کہ ہماری فوج شام کے خلاف  ہر قسم  کی ضروری تدابیر اختیار کیے ہوئے ہے ۔

 گولان کی مقبوضہ پہاڑیوں پر متعین   فوجی   دستے سے خطاب کے دوران   اسرائیلی وزیر دفاع  نے کہا کہ   اسد انتظامیہ نے  ایک خصوصی فوج  تیار کی ہے   جس کی  پیشہ وارانہ مہارت کا ڈنکا بجایا جا رہا ہے لہذا ہم  کسی منفی صورت حال سے نمٹنے کےلیے  بالکل تیار ہیں۔

  یاد رہے کہ  اسرائیل نے    گولان کے علاقے پر   سن 1967 کی   عرب- اسرائیل جنگ کے دوران قبضہ  کرلیا تھا ۔



متعللقہ خبریں