ترکی اور امریکہ کی شامی سرحدوں پر مشترکہ گشتی کاروائیاں

ترکی اور امریکہ کے درمیان  مطابقت قائم ہونے والے منبج روڈ میپ  کے دائرہ کار میں ترکی  کے ہمراہ باہمی رابطے سے خود مختار گشتی کاروائیاں جاری رہیں گی

1015956
ترکی اور امریکہ کی شامی سرحدوں پر مشترکہ گشتی کاروائیاں

متحدہ امریکہ کی مرکزی  قوتوں سینٹ کوم کے کمانڈر جنرل جوزف ووٹل  نے شامی علاقے منبج  کے روڈ میپ کے دائرہ کار  میں ترکی اورفرنٹ لائن    کے درمیان مشترکہ گشتی  کاروائیوں کے لیے عنقریب تربیتی  پروگرام  کا آغاز ہو گا۔

اپنے ملک  کی شام کے اندر سرگرمیوں کا جائزہ پیش کرنے والے ووٹل نے  کہا کہ ترکی اور امریکہ کے درمیان  مطابقت قائم ہونے والے منبج روڈ میپ  کے دائرہ کار میں ترکی  کے ہمراہ باہمی رابطے سے خود مختار گشتی کاروائیاں جاری رہیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ سفارتی روڈ میپ کے ایک  عنصر کی حیثیت سے  اس حد درجے پیچیدہ ماحول میں فرنٹ لائن  کے بعض حصوں میں مشترکہ  طور پر گشتی کاروائیاں کی جائینگی اور اس حوالے سے تربیتی پروگرام  کا انعقاد کیا جا رہا  ہے۔

انہوں نے  شامی ڈیموکریٹک فورسسز کے نام کی آڑ میں سرگرم   دہشت گرد تنظیم وائے پی جی/PKK  کے  شام میں  ملکی انتظامیہ کے ساتھ ایکا کرنے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں ووٹل نے بتایا کہ شام کے شمال مشرقی علاقوں میں شراکت داری قائم کردہ  گروہوں کے ساتھ اچھے اور مؤثر رابطے  پائے جاتے ہیں اور یہ گروہ ہمارے ساتھ شفافیت سے کام لے رہے ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں