عراق میں مظاہرے،5 ہلاک سینکڑوں زخمی

عراق میں بیروزگاری اور بدعنوانی کے خلاف جاری مظاہروں میں اب تک 5 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو چکے ہیں

1013750
عراق میں مظاہرے،5 ہلاک سینکڑوں زخمی

عراق میں بیروزگاری اور بدعنوانی کے خلاف جاری مظاہروں میں اب تک 5 افراد مارے گئے ہیں۔

یہ مظاہرے عراقی دارالحکومت اور بندرگاہی شہر بصرہ کے گردونواح تک پھیل چکے ہیں۔

صوبائی دارالحکومت عمارہ  اور میسان کے مظاہروں میں سینکڑوں  افراد زخمی بھی ہو چکے ہیں۔

گزشتہ اتوار کو بصرہ میں بھی مظاہرے کے دوران ایک شخص کی ہلاکت کے بعد احتجاج میں شدت پیدا ہو چکی ہے۔

 بغداد حکومت نے ملکی فوج کو چوکس رہنے کا حکم جاری کیا ہے۔

 اس دوران عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی نے بصرہ کا بھی دورہ کیا  اور عوام کو یقین دلایا کہ  حکومت    آ پ کے جان  و مال کے تحفظ میں  کوئی  غفلت نہیں برتے گی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ  داعش  کے خلاف جنگ جیتنے  میں ہماری افواج    تندہی سے مصروف ہیں اور انہیں  اس بارے میں عوام کا تعاون بھی  حاصل ہے ۔



متعللقہ خبریں