یمن: سرکاری فوج نے اہم قصبے کا کنٹرول حاصل کر لیا

یمن   میں سرکاری فوج نے  الحدیدہ سے متصل  التحیتہ قصبے  پر کنٹرول  حاصل کرلیا

1009405
یمن: سرکاری فوج نے اہم قصبے کا کنٹرول حاصل کر لیا

یمن   میں سرکاری فوج نے  الحدیدہ سے متصل  التحیتہ قصبے  پر کنٹرول  حاصل کرلیا ۔

 فوجی ذرائع کے مطابق ، مغربی ساحلی محافظوں   کے کمانڈر ابی زارا    المہرمی  کی زیر کمان  امالیکہ نامی دستے نے      یہ قبضہ حاصل کیا ہے ۔

 قصبے پر کنٹرول  کے بعد  حوثیوں  کی طرف سے  سڑکوں اور گلیوں میں بچھائی گئی بارودی سرنگوں کی صفائی کا کام شروع کر دیا ۔

یاد رہے کہ  سعودی زیر قیادت اتحادی فوج   کی  حمایت میں   امالیکہ  بریگیڈ  نے 7 جولائی   کو  اس قصبے کے 70 فیصد پر قبضے کا اعلان کیا تھا۔



متعللقہ خبریں