عراقی انتظامیہ پر بیرونِ ملک سے دباو کو قبول نہیں کیا جائیگا

عراق کے حکومتی نظام  کو قوم پرست عراقیوں اور  گروہ بندیوں سے بالاتر کسی کولیشن کی مدد  سے چلایا جائیگا، مقتدی الا صدر

1007115
عراقی انتظامیہ پر بیرونِ ملک سے دباو کو قبول نہیں کیا جائیگا

عراق میں 12 مئی کے انتخابات کے فاتح شیعہ الیڈر مقتدی الا صدر  کا کہنا ہے کہ وہ ملکی  انتظامیہ  کو سرحد بار سے  چلانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

صدر نے ٹویٹر پیغام میں لکھا ہے کہ  عراق  کے  مشرق، مغرب اور جنوب   میں سرحد پار سے مداخلت کی ہم اجازت نہیں دیں گے۔

انہوں نے اپنے اعلان  میں کہا ہے کہ عراق کے حکومتی نظام  کو قوم پرست عراقیوں اور  گروہ بندیوں سے بالاتر کسی کولیشن کی مدد  سے چلایا جائیگا۔

اس بات  کا تبصرہ کیا گیا ہے کہ ایران  مخالف مؤقف  سے پہچانے جانے والے صدر   کےیہ  بیانات ملک پر  اثرِ رسوخ قائم کرنے اور حکومت کے قیام میں دباؤ کی  بنا تہران انتظامیہ کے خلاف  ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں