امریکہ دھمکیوں سے باز آجائے ورنہ آبنائے ہرمزسے جہازوں کا گزر بند کردیں گے: ایران

ایران کی "القدس  بریگیڈ" کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی نے صدر حسن روحانی کے اس بیان کو سراہا ہے جس میں انھوں نے ایران کے تیل پر پابندیوں کی صورت میں خلیجی ممالک کے تیل کی برآمدات کو روکنے کی دھمکی دی ہے

1006288
امریکہ دھمکیوں سے باز آجائے ورنہ آبنائے ہرمزسے جہازوں کا گزر بند کردیں گے: ایران

سپاہ ِپاسداران انقلاب ایران کی "القدس  بریگیڈ" کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی نے صدر حسن روحانی کے اس بیان کو سراہا ہے جس میں انھوں نے ایران کے تیل پر پابندیوں کی صورت میں خلیجی ممالک کے تیل کی برآمدات کو روکنے کی دھمکی دی ہے۔

ایران کی سرکاری خبررساں ایجنسی ایرنا کے مطابق، قاسم سلیمانی نے گزشتہ  روز  صدر حسن روحانی کے نام ایک خط لکھا ہے اور اس میں کہا ہے کہ اگر امریکہ  ایرانی تیل کی فروخت پر پابندی عائد کرتا ہے تو سپاہ ِپاسداران انقلاب، علاقائی ممالک کے تیل کی برآمدات کو روکنے کے لیے پالیسی پر عمل پیرا ہونے کو تیار ہے۔

 یاد رہے کہ حسن روحانی نے گزشتہ  منگل کو سوئٹزر لینڈ کے دورے کے موقع پر ایران کے ہمسایہ ممالک کے تیل بردار جہازوں کو روکنے کی دھمکی دی تھی۔

 



متعللقہ خبریں