مخالفین کے خلاف اسدی فوج کی کاروائی،سلامتی کونسل نے اجلاس طلب کرلیا

شام کے جنوب مغربی علاقوں میں بشار الاسد کی فوج کی جانب سے  مخالفین کے خلاف جاری وحشیانہ کارروائی کی روک تھام کے لیے کل  سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا ہے

1005264
مخالفین کے خلاف اسدی فوج کی کاروائی،سلامتی کونسل نے اجلاس طلب کرلیا

شام کے جنوب مغربی علاقوں میں بشار الاسد کی فوج کی جانب سے  مخالفین کے خلاف جاری وحشیانہ کارروائی کی روک تھام کے لیے کل  سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا ہے۔

سلامتی کونسل کا اجلاس ایک ایسے وقت میں بلایا گیا ہے جب روس کی معاونت سے اسد نواز فوج درعا اور دوسرے علاقوں میں مخالفین  کے  خلاف تباہ کن حملےجاری رکھے ہوئے ہے۔ حالیہ ایام میں جاری آپریشن کے نتیجےمیں 3 لاکھ افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔

خبرکے مطابق، سلامتی کونسل کا  یہ اجلاس کونسل کے میزبان ملک سویڈن  اور کویت کی درخواست پر بلایا گیا ہے۔

اقوام متحدہ میں سویڈن کے ہائی کمشنر نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ جنوب مغربی شام میں تازہ لڑائی کے دوران دو لاکھ 70 ہزار سے 3 لاکھ 30 ہزار تک شہری نقل مکانی پر مجبور ہوچکے ہیں۔



متعللقہ خبریں