عوام صبر کریں، میں استعفی نہیں دوں گا:حسن روحانی

ایرانی صدر نے کہا کہ عوامی مشکلات اور اقتصادی مسائل سے نبٹنا ضروری ہے جس کےلیے میری عوام سے  گزارش ہے کہ وہ  اپنی صفوں میں اتحاد قائم رکھیں اور صبر کا مظاہرہ کریں

1001518
عوام صبر کریں، میں استعفی نہیں دوں گا:حسن روحانی

ایرانی صدر حسن روحانی نے  معاشی بحران کے باعث  مستعفی ہونے  کا  عوامی مطالبہ  رد کر دیا ہے۔

 ایرانی صدر نے سرکاری ٹی وی  پر اپنے براہ راست خطاب کے دوران کہا کہ    عوامی مشکلات اور اقتصادی مسائل سے نبٹنا  ضروری ہے  جس کےلیے میری عوام سے  گزارش ہے کہ وہ  اپنی صفوں میں اتحاد قائم رکھیں اور صبر کا مظاہرہ کریں۔

  روحانی نے امریکی دباو  کے بارے میں کہا کہ  ہم پیٹ پر پتھر باندھ سکتے ہیں مگر اپنی  بقا اور آزادی  پر آنچ  نہیں  آنے دیں گے۔ اور میرا یہ ماننا ہے کہ   محب وطن ایرانی عوام میری اس بات سے اتفاق کریں گے۔

انہوں نے  کہا کہ جوہری معاہدے سے امریکہ کی دستبرداری صیہونی طاقتوں  کی  ایک  سازش تھی     جس  کے بہکاوے میں  ایران نہیں  آیا اور معاہدے پر برقرار رہا  جس سے ان کی تمام  کوششوں پر پانی  پھر گیا ۔

انہوں نے  اعلان کیا کہ امریکہ کے خلاف ہماری  کوششوں کو   سیاسی تنازعات  نے نقصان پہنچایا ہے  مگر عوام یہ جان لے کہ  ہم نہ تو امریکی مطالبات کے سامنے تسلیم ہونگے اور نہ ہی  اس کی   چاپلوسی کریں گے۔

 



متعللقہ خبریں