اسرائیل کی طرف سے دمشق پر میزائل حملہ

اسرائیل نے شام کے دارالحکومت دمشق  کے بین الاقوامی ائیر پورٹ کے اطراف میں میزائل حملہ کیا، اسد انتظامیہ کی جوابی کاروائی کو ناکام بنا دیا گیا

999968
اسرائیل کی طرف سے دمشق پر میزائل حملہ

اسرائیل نے شام کے دارالحکومت دمشق  کے بین الاقوامی ائیر پورٹ کے اطراف میں میزائل حملہ کیا ہے۔

شام میں بشار الاسد انتظامیہ کی خبر رساں ایجنسی صنعاء کی نصف شب کے قریب جاری کردہ خبر کے مطابق اسرائیل کے 2 میزائل دمشق کے بین الاقوامی ائیرپورٹ کے اطراف میں گرے ہیں۔

دمشق کی جنوبی تحصیل درعا سے اناطولیہ خبر رساں ایجنسی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اسد انتظامیہ  کے فضائی دفاعی نظام نے حملہ کرنے والے طیارے کے خلاف جوابی کاروائی کے لئے ایک میزائل فائر کیا تاہم اسرائیلی فوج نے اس میزائل کو درعا کی فضا میں تباہ کر دیا۔

بیان کے مطابق اسد انتظامیہ کی طرف سے جوابی کاروائی کے لئے ایک اور کوشش کی گئی جس کے جواب میں اسرائیلی جنگی طیارے نے میزائل فائر کرنے کے پلیٹ فورم کو ہدف بنایا۔

حملے کے بعد اسرائیلی طیاروں نے طویل مدت تک ملک کے جنوب مغربی علاقوں درعا اور قنیطرہ کی فضاوں میں پرواز کی۔

اسرائیلی حکام کی طرف سے تاحال اس بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے حالیہ  3 ماہ میں شام کی تحصیلوں حمص، قنیطرہ، درعا اور  دمشق  میں انتظامیہ اور اس کے حامی ملک ایران کے فوجی ٹھکانوں پر حملے کئے ہیں۔



متعللقہ خبریں