سعودی زیر قیادت اتحاد نے یمنی شہر" الحدیدہ" پر بڑا حملہ کردیا

سعودی عرب کی سربراہی میں عسکری اتحاد کے دستوں نے جنگ زدہ ملک یمن کے مرکزی  اور ساحلی  شہر حدیدہ پر ایک بڑا حملہ شروع کر دیا ہے

991678
سعودی زیر قیادت اتحاد نے یمنی شہر" الحدیدہ" پر بڑا حملہ کردیا

سعودی عرب کی سربراہی میں عسکری اتحاد کے دستوں نے جنگ زدہ ملک یمن کے مرکزی  اور ساحلی  شہر حدیدہ پر ایک بڑا حملہ شروع کر دیا ہے۔

 اس حملے کو عرب ریاستوں کے فوجی اتحاد اور ایران نواز حوثی باغیوں کے درمیان تین سالہ جنگ کے دوران اب تک کی سب سے  اہم کاروائی  قرار دیا جا رہا ہے۔

 اس دوران حدیدہ پر اتحادی جنگی طیاروں کے علاوہ جنگی بحری جہازوں سے بھی حملے کیے جا رہے ہیں۔

 ان حملوں میں اتحادیوں کے وہ زمینی دستے بھی مدد کر رہے ہیں جو بحیرہ احمر کی اس بندرگاہ کے جنوب میں موجود ہیں۔

واضح رہے کہ  یہ بات یمن کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ جلاوطن حکومت کے ایک بیان میں بتائی گئی ہے۔



متعللقہ خبریں