یمن: فوجی چیک پوسٹ پر حملہ ایک بچے سمیت 2 افراد ہلاک

تعز میں حکومتی فورسز کی چیک پوسٹ پر بم حملے میں ایک بچے سمت 2 افراد ہلاک، 5 شہری زخمی

990116
یمن: فوجی چیک پوسٹ پر حملہ ایک بچے سمیت 2 افراد ہلاک

یمن کے جنوب مغربی شہر تعز میں حکومتی فورسز کی چیک پوسٹ پر بم حملے میں ایک بچے سمت 2 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

وزارت داخلہ کے سکیورٹی حکام میں سے ابراہیم الجعفری کی طرف سے جاری کردہ  بیان کے مطابق  تعز کے مغرب میں نامعلوم افراد کی طرف سے نصب کردہ دھماکہ خیز مواد پھٹنے کے نتیجے میں ایک بچے سمیت 2 افراد ہلاک اور 5 شہری زخمی ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ یمن میں حکومت اور سکیورٹی فوسز کے خلاف بم  اور قاتلانہ حملوں میں اضافے کے بعد متعصب تنظیموں سے منسلک مسلح افراد کی گرفتاری کے لئے وسیع پیمانے پر فوجی آپریشن کا آغاز کیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں