یمن، حکومت نواز فوجیوں اور حوثی عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں 19 فوجی ہلاک

وزیر اعظم احمد بن داعر  نے گزشتہ روز اعلان  کیا تھا کہ ہم  ملک  کے اہم ساحلی شہروں  میں سے الا حدیدہ  کو حوثیوں سے  نجات دلانے  کے قریب ہیں

984259
یمن، حکومت نواز فوجیوں اور حوثی عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں 19 فوجی ہلاک

یمن کے ضلع الا حدیدہ میں ملکی انتظامیہ کے حامی اور حوثیوں کے درمیان جھڑپ میں 19 فوجی ہلاک ہو گئے۔

عدن  شہر کے شعبہ صحت سے منسلک ذرائع  سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق حوثیوں  سے جھڑپ  میں  اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والے 19 فوجیوں کی نعشوں سمیت بھاری تعداد میں  زخمیوں کو شیخ عثمان  تحصیل میں واقع ایک جرمن اسپتال  کو منتقل کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم احمد بن داعر  نے گزشتہ روز اعلان  کیا تھا کہ ہم  ملک  کے اہم ساحلی شہروں  میں سے الا حدیدہ  کو حوثیوں سے  نجات دلانے  کے قریب ہیں، اس شہر کی بازیابی کے بعد دارالحکومت صناء۔ طائز، ماہیت اوردیگر علاقوں میں آپریشنز کیے جائینگے۔

 



متعللقہ خبریں