یمن:حوثی باغیوں کے خلاف آپریشن،3 فوجی ہلاک

یمن کے  ضلع  "صعدہ "میں حوثیوں کے ساتھ جھڑپ کے دوران 30 کے  قریب حوثی باغی اور 3 یمنی  فوجی مارے گئے  جبکہ کثیر تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا

983433
یمن:حوثی باغیوں کے خلاف آپریشن،3  فوجی ہلاک

یمن کے  ضلع  "صعدہ "میں حوثیوں کے ساتھ جھڑپ کے دوران  3 فوجی ہلاک ہو گئے۔

 خبر کےمطابق ، اتحادی قوتوں   کی زیر حمایت یمنی فوج  نے صعدہ  میں حوثیوں کے ساتھ ایک جھڑپ کے بعد  کتاف اور الباق  جیسے قصبوں پر قبضہ کر لیا ۔

اس جھڑپ میں 30 کے  قریب حوثی باغی   اور 3 یمنی  فوجی مارے گئے  جبکہ کثیر تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ۔

 یاد رہے کہ  صعدہ حوثی باغیوں کےلیے  انتہائی حساس   مقام تصور کیا جاتا ہے۔

 سیاسی عدم استحکام کے شکار ملک یمن  میں  حوثی باغیوں نے   ستمبر 2014 سے  جنگ چھیڑ رکھی ہے  جس کے نتیجے میں  انہیں دارالحکومت صنعا٫ اور دیگر علاقوں   پر قبضۃ بھی حاص ہوچکا ہے  جس کے خاتمے کےلیے  سعودی زیر قیادت اتحادی فوج آپریشن جاری رکھےہوئے ہے ۔



متعللقہ خبریں