شامی حکومت ترسیل امداد میں ہم سے تعاون کرے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ   کے امور انسانی  کے نائب سیکریٹری  مارک لو کاک  نے شامی حکومت  سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ  انسانی امداد کی ترسیل میں  ہم سے تعاون  کرے

981749
شامی حکومت ترسیل امداد میں ہم سے تعاون کرے: اقوام متحدہ

 اقوام متحدہ   کے امور انسانی  کے نائب سیکریٹری  مارک لو کاک  نے شامی حکومت  سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ  انسانی امداد کی ترسیل میں  ہم سے تعاون  کرے ۔

 لوکاک نے سلامتی کونسل    کو   شام  کی انسانی صورت حال کے بارے میں  تفصیلات بتاتے ہوئے  کہا کہ  شامی  حکومت کے   الغوطہ الشرقیہ پر کنٹرول کے بعد    دو ہفتوں کے  دوران  تقریباً 10 ہزارافراد  لوٹ چکے ہیں جس سے امداد کی ترسیل مزید اہمیت اختیار کر گئی ہے ۔

 نائب سیکریٹری نے  بتایا کہ  شام نے  دوما میں موجود 70 ہزار متاثرین   کےلیے امداد کی ترسیل قبول کرلی ہے مگر  ضروری اجازت ناموں    کا حصول ابھی باقی ہے  دوسری جانب    ادلب شہر  کی  صورت حال بھی باعث تشویش ہے ۔

 یاد رہے کہ شمالی حمص ،دوما اور  جنوبی دمشق  تک رسائی میں   اقوام متحدہ کو مشکلات کا سامنا ہے  کہ جہاں  کی  2 ملین آبادی کا  صرف 20 فیصد ہی امداد حاصل کر چکا ہے ۔



متعللقہ خبریں