ایران: امریکہ کے پرچم اور جوہری سمجھوتے کے متن کو نذرِ آتش کر دیا گیا

امریکہ کا سمجھوتے سے نکلنا اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت سے محروم ہیں: علی لارجانی

967294
ایران: امریکہ کے پرچم اور جوہری سمجھوتے کے متن کو نذرِ آتش کر دیا گیا

ایران کی قومی اسمبلی میں امریکہ کے پرچم اور جوہری سمجھوتے کے متن کو نذرِ آتش کر دیا گیا۔

ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن چینل کی خبر کے مطابق اسمبلی کی صبح کی نشست میں بعض اسمبلی ممبران نے امریکہ کے خلاف نعرے لگائے ۔

کل امریکہ کے ایران کے ساتھ طے شدہ جوہری سمجھوتے  سے نکلنے کا اعلان کرنے کے خلاف ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ایران کی قومی اسمبلی کے بعض ممبران نے اسمبلی کی نشست کے دوران امریکہ کے پرچم اور سمجھوتے کے متن کو نذرِ آتش کر دیا۔

اس دوران ایران کی قومی اسمبلی کے اسپیکر علی لارجانی نے صدر ٹرمپ کے سمجھوتے سے پیچھے ہٹنے کے فیصلے کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ "امریکہ کا سمجھوتے سے نکلنا اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت سے محروم ہیں"۔

لارجانی نے کہا ہے کہ "ایران کی ایٹمی انرجی  ایجنسی کو جوہری کاروائیوں کو دوبارہ سے شروع کرنے کے لئے ہر وقت تیار حالت میں ہونا چاہیے"۔



متعللقہ خبریں