تیونس کے بلدیاتی انتخابات،دارالحکومت کا انتظام پہلی بارخاتون کے سپرد

تیونس  کے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر پہلی بار دارالحکومت کا نظام ایک خاتون کو سونپا گیا ہے

965169
تیونس کے بلدیاتی انتخابات،دارالحکومت کا انتظام پہلی بارخاتون کے سپرد

تیونس  کے بلدیاتی انتخابات  میں تحریک النحدۃ نے 33٫8 فیصد ووٹ حاصل کیے ۔

 ملکی تاریخ کا یہ پہلا واقعہ ہے کہ  دارالحکومت تیونس  کی بلدیہ کی ناظمہ  سُعاد ابراہیم  نامی ایک خاتون بن گئی ہیں۔

 سرکاری ٹیلی ویژن کے  مطابق ،سن 2011 کے بعد  یہ ملکی تاریخ کے پہلے بلدیاتی انتخابات تھے  جن میں  17 لاکھ  96 ہزار 154 رائے دہندگان نے  ووٹ کا استعمال کیا ۔

انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان  9 مئی کو ہوگا۔

 یاد رہے کہ اس سے پیشتر یہ انتخابات 4 دفعہ  ملتوی  ہو چکے تھے۔



متعللقہ خبریں