سعودی عرب میں  سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کرنے پر غور

شہزادہ محمد بن سلمان کا مزید کہنا ہے کہ ایک سال میں سزائے موت کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سعودی عرب میں2018ء میں اب تک 48 افراد کو سزائےموت دی گئی

959981
سعودی عرب میں  سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کرنے پر غور

سعودی عرب میں  سزائے موت  پر عمل درامد روکنے اور اسے عمر قید میں تبدیل کرنے سے متعلق قوانین میں تبدیلی  کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

اس بارے میں سعودی ولی عہد محمدبن سلمان کا کہنا ہے کہ سزائے موت کو عمر قید میں بدلنے کےلیے کام کر رہے ہیں۔

شہزادہ محمد بن سلمان کا مزید کہنا ہے کہ ایک سال میں سزائے موت کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سعودی عرب میں2018ء میں اب تک 48 افراد کو سزائےموت دی گئی۔

ہیومن رائٹس واچ نے بتایا ہے کہ سزائے موت پانے والوں میں سے نصف لوگوں کے منشیات میں ملوث ہونے پر سر قلم کیے گئے۔

سعودی عرب میں منشیات کے جرم میں ملوث متعدد افراد تا حال موت کے منتظر ہیں۔



متعللقہ خبریں