عراق: شیعہ انتخابی امیدوار نے مہم میں اضافے کےلیے نبی ہونے کا دعوی کر دیا

خبر کے مطابق ذیقار صوبے  سے پارلیمانی انتخابات کے امیدوار یاسر ناصر حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ اللہ کا نبی ہے اور اللہ نے اسے امت کی قیادت کی ذمہ داری سونپی ہے

959096
عراق:  شیعہ انتخابی امیدوار نے مہم میں اضافے کےلیے نبی ہونے کا دعوی کر دیا

دنیا بھر میں پارلیمانی انتخابات کے موقع پر امیدوار اپنی جیت یقینی بنانے کے لیے رنگا رنگ نعروں پر مبنی مہمات چلاتے ہیں مگر عراق میں ایک انتخابی امیدوار نے تو تمام اخلاقی اور مذہبی حدود سے آگے بڑھ کر نبوت کا جھوٹا دعویٰ بھی کر ڈالا۔

خبر کے مطابق ذیقار صوبے  سے پارلیمانی انتخابات کے امیدوار یاسر ناصر حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ اللہ کا نبی ہے اور اللہ نے اسے امت کی قیادت کی ذمہ داری سونپی ہے۔

اس جھوٹے مدعی نبوت نے اپنے حلقے میں بڑی تعداد میں ایسے متنازع دعوے پر مبنی پوسٹرز اور بینرز لگائے ہیں جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ نبی ہے اور امت کی قیادت اس کی ذمہ داری میں شامل ہے۔

ذیقار صوبے  میں الیکشن کمیشن کے مقامی عہدیدار رافد الزیدی نے یاسر ناصر حسین کی طرف سے انتخابات کے لیے نبوت کا دعویٰ کرنے کی اطلاعات سے لاعلمی کا اظہار کیاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو ایسی کوئی شکایت نہیں ملی اورنہ انتخابی امیدوار ناصر حسین کی گرفتاری کے وارنٹ جاری ہوئے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں